توصیف احمدالائی

اردو محقق | ریسرچ اسکالر


میرا تعارف


میں اردو زبان و ادب سے وابستہ ایک محقق اور ریسرچ اسکالر ہوں۔ میری علمی و تحقیقی دل چسپیوں میں اردو غزل، کلاسیکی اردو شاعری، تصوف اور ادبی تنقید کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ اردو ادب کے علمی و ادبی سرمائے کا مطالعہ، تحقیق اور اسے طلبہ تک مؤثر انداز میں پہنچانا میری علمی ترجیحات میں شامل ہے۔

تعلیمی قابلیت

ایم اے اردو (M.A. Urdu)

ایم فل اردو (M.Phil. Urdu) — دہلی یونیورسٹی

UGC NET Qualified

 NTET :National Teacher Eligibility Test

بی ایڈ (B.Ed. — Bachelor of Education)

پی ایچ ڈی اردو — یونیورسٹی آف کشمیر (زیرِ تحقیق)

ای ۔میل :TAWSEEFALLAIE51@GMAIL.COM 

علمی و تحقیقی دلچسپیاں

میری بنیادی علمی دلچسپیوں میں اردو غزل کی روایت، تصوف کے فکری و ادبی پہلو، کلاسیکی شعریات، اردو ادب کی تاریخ اور تنقیدی مطالعہ شامل ہیں۔ میری کوشش ہے کہ ان موضوعات پر سنجیدہ علمی و تحقیقی کام کے ذریعے اردو زبان و ادب کے فروغ میں اپنا حصہ ادا کروں۔


ویب سائٹ کی اہمیت و افادیت


سلسلۂ تفہیمِ ادبِ اردو کے قیام کا بنیادی مقصد اردو ادب کے طلبہ، بالخصوص UGC NET اردو کی تیاری کرنے والے امیدواروں کو منظم، معیاری اور مفید مطالعاتی مواد فراہم کرنا ہے۔

اس پلیٹ فارم پر اردو ادب کی تاریخ، اہم شعرا و ادبا، ادبی تحریکوں، اصنافِ ادب، تنقید، معروضی سوالات (MCQs) اور امتحان کی تیاری سے متعلق مواد پیش کیا جائے گا۔

اس ویب سائٹ کے ذریعے طلبہ کو ایک ہی جگہ پر متعلقہ مطالعاتی مواد دستیاب ہوگا، جس سے ان کی تیاری میں سہولت پیدا ہوگی اور اردو ادب کے مختلف موضوعات کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔ اس پلیٹ فارم کا مقصد محض امتحانی تیاری تک محدود نہیں، بلکہ اردو زبان و ادب کے مطالعے، علمی شعور اور تحقیقی ذوق کو فروغ دینا بھی ہے۔

میرا مقصد: علم کی ترویج، تحقیق کا فروغ اور اردو ادب کی خدمت۔